Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پنک بس سروس کا نیا روٹ 17 نومبر 2025 سے عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی کی خواتین کے لیے خوشخبری

0

پنک بس سروس کا نیا روٹ 17 نومبر 2025 سے عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ شرجیل انعام میمن

کراچی : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی کی خواتین کے لیے خوشخبری۔ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک بس سروس کا نیا روٹ 17 نومبر 2025 سے عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ ابتدا میں یہ سروس تین مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی۔ صرف خواتین کے لیے مخصوص سروس میں سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ سروس ان کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ خواتین اعتماد کے ساتھ اپنے تعلیمی، ملازمت اور ذاتی معاملات نمٹا سکیں۔ بسوں میں سیکیورٹی، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملے کی سہولت موجود ہوگی، مستقبل میں اس سروس کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے۔ یہ اقدام خواتین کے لیے محفوظ شہری ماحول کی طرف ایک بامعنی قدم ہے، سندھ حکومت آئندہ بھی خواتین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔

Comments
Loading...