Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سعید غنی کا کیمرہ مین جرنلسٹ کے انتخابات میں فرینڈز پینل کی کامیابی پر مبارکباد

امید ہے کیمرہ مین جرنلسٹ اپنی صحافتی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتے رہیں گے اور حق و سچ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ سعید غنی

0

سعید غنی کا کیمرہ مین جرنلسٹ کے انتخابات میں فرینڈز پینل کی کامیابی پر مبارکباد

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کیمرہ مین جرنلسٹ کے انتخابات میں فرینڈز پینل کی کامیابی پر مبارکباد۔ سعید غنی نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے انتخابات میں فرینڈز پینل کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرینڈز پینل کے الطاف حسین کو صدر، محمد ریحان کو سیکرٹری، طلحہ بختیار کو نائب سیکرٹری اور کامران الدین کو خزانچی منتخب ہونے پر ان تمام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تمام کامیاب گورننگ باڈی کے ارکان اور تمام کیمرہ مینوں کو جمہوری انداز سے انتخابات میں حصہ لینے پر تمام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری حسن انتخابات ہیں اور جس طرح کیمرہ مین جرنلسٹ نے جو روایات قائم کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ امید ہے کیمرہ مین جرنلسٹ اپنی صحافتی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتے رہیں گے اور حق و سچ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

Comments
Loading...