جون30 تک ہر حال میں اسکیمیں مکمل ہونی چاہئیں، کیونکہ میں شہر کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دینا چاہتا ہوں۔مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی کی صدارت میں محکمہ انجینئرنگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ۔
میئر کراچی نے تھرڈ پارٹی ویریفکیشن کے بغیر بِلز پاس نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
کراچی : میئر کراچی کی صدارت میں محکمہ انجینئرنگ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ۔ میئر کراچی نے تھرڈ پارٹی ویریفکیشن کے بغیر بِلز پاس نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، پروونشل اے ڈی پی، کلک پراجیکٹس اور ایمرجنسی ورکس پر میئر کراچی کو بریفنگ دی گئی۔ سینئر ڈائریکٹر انجینئرنگ جنید اللہ خان نے جاری اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مشیرِ مالیات گلزار ابڑو نے محکمہ فنانس سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ریلیز ہونے پر بریفنگ دی۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ پیسے موجود ہیں، کام میں سستی نہیں ہونی چاہیے۔ کام نہ کرنے والے ٹھیکیدار اور افسر کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ 30 جون تک ہر حال میں اسکیمیں مکمل ہونی چاہئیں، کیونکہ میں شہر کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دینا چاہتا ہوں۔ بارش کے بعد متاثر ہونے والی سڑکیں مجھے پندرہ دن کے اندر ٹھیک چاہئیں، ورنہ آپ سب گھر چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی سولیریزیشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں میونسپل کمشنر سید محمد افضل زیدی، مشیرِ مالیات گلزار ابڑو، سینئر ڈائریکٹر انجینئرنگ جنید اللہ خان، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔