مصطفیٰ کمال نے پاکستان کی انتظامی تنظیمِ نو اور نئے صوبوں کے قیام کے موضوع پر منعقدہ قومی مباحثے میں شرکت۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان کی انتظامی تنظیمِ نو اور نئے صوبوں کے قیام کے موضوع پر منعقدہ قومی مباحثے میں شرکت کی۔
مباحثے میں نئے صوبوں کے قیام کے سیاسی، انتظامی اور مالیاتی پہلوؤں، مؤثر طرزِ حکمرانی، انتظامی اکائیوں کو بااختیار بنانے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
قومی مباحثے میں پاکستان کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے، عوامی ضروریات کے مطابق انتظامی اصلاحات متعارف کرانے، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مباحثے کا مقصد مؤثر طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے، انتظامی نظام کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کے قیام سمیت مختلف انتظامی اصلاحات کا جائزہ لینا تھا۔