Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی جانب سے آبدار پارک سیکٹر 14اے کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

0

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14اے میں نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین جناب عاطف علی خان کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ عاطف علی خان نے آبدار پارک میں ان ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا تھا۔ جس کے بعد آبدار پارک کی تعیر شروع ہوئی۔

شادمان ٹاون سیکٹر 14اے میں ٹاون چئیرمین کی جانب سے بہت سی گلیوں میں سیوریج کی لائین ڈالی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ حیدر فوڈز سے مدینہ مسجد تک ایک پانی کی لائین ڈالی جانے والی ہے اور ساتھ ساتھ آبدار پارک کی تعمیر بھی جاری ہے۔

علاقہ مکین اس سے خوش تو نظر آرہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ کام میں بہت زیادہ سستی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑک کو اکھاڑنے کے بعد اب علاقہ میں موجود لوگوں کو دھول مٹی کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آنے اور جانے میں کافی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکین نے نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان سے درخواست کی ہے کہ اس ترقیاتی کام کو تیز کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات ختم ہوسکیں۔

Comments
Loading...