Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کا ترقی کی جانب ایک اور قدم ۔

Another step towards development of North Nazimabad Town.

0

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کا ترقی کی جانب ایک اور قدم ۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹاون میں بہت سے علاقوں میں پانی کی شکایت موجود ہے۔ جس کے حوالے سے علاقہ مکین نے اب ٹاون آفس میں اپنی شکایت جمع کرانا شروع کردیاہے۔ حال ہی میں ایسی ایک شکایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹاون چئیرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان نے واٹر کارپوریشن ایک ای این سہیل اطعیب سے رابطہ کیا۔

تمام تر تفصیلات پر بات چیت کے بعد اس کام کو ٹاون نے کرانے کو کہا۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن چیئرمین جناب عاطف علی خان صاحب یو سی 2 میں شاہراہِ شیر شاہ سوری کی سروس روڈ سے بلاک کے، کے لئے پانی کی پائپ لائن ڈالنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ یہ پانی کی پائپ لائن تقریباً 4000 رننگ فٹ لمبی ہے اور اس سے بلاک کے، کے ہزاروں فلیٹس اور مکانات مستفید ہوں گے۔

عوام نے ٹاون چئیرمین عاطف علی خان اور واٹر کارپوریشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...