انفراسٹرکچر کے حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بڑا اعلان۔
شہر بھر میں مزید 418 سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کا فیصلہ۔
کراچی : شہر بھر میں مزید 418 سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کا فیصلہ۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں محکمہ انجینئرنگ کا اجلاس۔ میئر کراچی کی ہدایت کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی منظوری جاری ہے، جلد از جلد کام شروع کر کے ٹینڈرز کا اجرا کیا جائے۔
میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ جلد از جلد شہر کا انفراسٹرکچر بہتر ہو اور کراچی والے اس تبدیلی کو محسوس بھی کریں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر کراچی کے لیے خصوصی پیکیج اور فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
میئر کراچی کی میونسپل کمشنر سمیرا حسین کو ہدایت کی کہ ہر جاری منصوبے میں بیوٹیفکیشن کو بھی شامل رکھا جائے اور شاہراہوں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی بنایا جائے۔
مشیرِ مالیات گلزار ابڑو کی جانب سے 418 سڑکوں کی نئی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ۔
اجلاس میں میونسپل کمشنر سمیرا حسین، مشیرِ مالیات گلزار ابڑو، سینئر ڈائریکٹر رابطۂ عوامی امور یوسفزئی، سینئر ڈائریکٹر انجینئرنگ جنید اللہ خان، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔