Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بھارت کو بھرپور جنگی جواب دینے پر پاک فوج سے اظہار تشکر

بری فوج کے سربراہ حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پہ ترقی دینے پر اظہار مسرت

0

بھارت کو بھرپور جنگی جواب دینے پر پاک فوج سے اظہار تشکر

کراچی : چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر کونسل سلیم احمد صدیقی،اراکین کونسل اور خواتین کونسلرز نے شرکت کی (عام)اجلاس مورخہ 27 مئی 2025 بمقام ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گلبرگ میں منعقدہوا۔

اجلاس کے آغاز میں تلاوت کلام پاک،مطالعہ حدیث پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے (عام) اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں میونسپل آفنس انفورسمنٹ میں تعینات افسران /اہلکاروں کا رد و بدل کیا گیا سید غضنفر علی، اسلم قائم خانی اور علی رضا کو بطور انسپیکٹر تعینات کرنے کی منظوری،بھارت کو بھرپور جنگی جواب دینے پر پاک فوج سے اظہار تشکر،بری فوج کے سربراہ حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پہ ترقی دینے پر اظہار مسرت اور حمایت، خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر خودکش بم دھماکے کی مذمت۔

اجلاس میں پیش کی گئی تمام قراردادیں متفقہ طور سے منظور کرلی گئیں۔آخر میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے تمام اراکین کونسل کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں یو سی 1 کے وائس چیئرمین صابر حسین اور ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

Comments
Loading...