جب تک ہمیں ٹھیک نہیں گنا جائیگا اس وقت تک ہمارے بینادی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ آسیہ اسحاق
پاکستان کو سب سے زیادہ ریونیو کماکر دینے والا کراچی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے،محمد حُسین
جب تک ہمیں ٹھیک نہیں گنا جائیگا اس وقت تک ہمارے بینادی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ آسیہ اسحاق
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بابر کت ماہ کی مناسبت سے شہر کے مختلف مقامات پر افطار و ڈنر کا سلسلہ تواتر کے ساتھ سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم ملیر ٹاؤن کے تحت سعوداباد کے مقامی ہال میں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین و رکن سندھ اسمبلی محمد حسین ،حمید الظفر، آسیہ اسحاق ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان ، آفاق جمال جبکہ ملیر ٹاؤن کی معزز اور کاروباری شخصیات سمیت مختلف برادریوں کے عمائدین ، مذہبی اکابرین اور عوام و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکتِ کی۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ریونیو کما کر دینے والا کراچی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، متحد اور منظم ہونے کی ضرورت ہے، کوئی ہمارے مسائلِ حل کرنے نہیں آئے گا بلکہ ہمیں مل کر اپنے سلب شدہ حقوق کی جدوجہد کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اسوقت سیاسی و معاشی اعتبار سے بدترین صورتحال کا سامنا ہے، ہر گذارتے دن کے ساتھ ملک کی معیشت برباد ہورہی ہے، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب جارہی ہے اور جن کی زمہ داری مہنگائی کو کنٹرول کر نا ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے ٹھیلوں سے بھتے وصول کر رہے ہیں۔
رکن رابطہ کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی حمید ظفر نے کہا کہ 2023 میں ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں سے وقت سے پہلے مردم شماری کی جارہی ہے اور ماضی میں ہمیشہ کراچی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کم گنا گیا یہاں تک کہ عالمی اداروں کے مطابق کراچی کی آبادی 2017 میں 3 کروڑ تھی لیکن مردم شماری میں کراچی کو صرف 1.5 کروڑ گنا گیا اور اب بھی یہی کیا جارہا ہے، جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہر فورم پر آواز اٹھائی، پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل ہوتے ہوئے بھی مردم شماری ہمارے معاہدے میں شامل تھی ۔
رکن رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق نے کہا کہ دعوت افطار انقعاد کرنے پر ملیر ٹاؤن کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ،جب تک ہمیں ٹھیک نہیں گننا جائیں گا اس وقت تک ہمارے بینادی مسائل حل نہیں سکتے کیونکہ اسی بنیاد پر ہمیں پانی اور گیس ملتا ہے
انہوں نے کہا کہ اگر ہم درست گنے نہیں جائیں گے تو ہمیں وسائل کا حصہ بھی نہیں ملے گاپاکستان میں آبادی کے تناسب سے وفاق صوبوں کو فنڈز دیتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا یہ مطالبہ ہے کہ نادرا کے ڈیٹا کو استعمال میں لاتے ہوئے شفاف مردم شماری کی جائے اور کراچی کے عوام کو صحیح گنا جائے تاکہ یہاں کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کو آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائے۔