Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یہ شہر جعلی اور سازشی مردم شماری کو قبول نہیں کرے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

پاکستان میں جاگیردارانہ نظام نفرت اور تعصب کا پرچار کرنے والوں نے ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کو سلب کیا،خالدمقبول صدیقی

0

یہ شہر جعلی اور سازشی مردم شماری کو قبول نہیں کرے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم روایت شکن تنظیم کا حصہ اور اچھی روایات کے امین بھی ہیں پورے پاکستان میں جاگیردارانہ نظام، نفرت اور تعصب کا پرچار کرنے والوں نے ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کو سلب کیا جبکہ پاکستان کو شکل دینے والوں کوالحمدللہ ہم نے شناخت دی ہے، ایم کیو ایم اس طبقے اور اس فکر سے تعلق رکھتی ہے جو مصلحت کو کبھی مجبوری نہیں سمجھتی ایم کیو ایم کے اوائل سے ہی ہر زبان بولنے والا مہاجر اس عظیم تحریک کا حصہ بناہم نے لوئر مڈل کلاس نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر پہلی بار طبقاتی جدوجہد کا آغاز کیا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بزنس ٹاون کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی،اراکین سی او سی ، مقامی تاجر برادریوں کے وفود، مختلف برادریوں کے عمائدین اور زعما سمیت ٹاون کے ذمہ داران وکارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نظریہ پاکستان کے لئے تمام قومیتیں ہماری ذمہ داری ہیں جب آپ مظلوم کو دیوار سے لگائیں گے تو اسکی آواز بلند ہوگی آج ہم متحد ہیں اور ہم نے مہاجروں سمیت تمام مظلوموں کو متحد کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی اہم دوراہے سے گزر رہا ہےہمارے گھروں میں تمام طرح کی زبانیں بولی جاتی ہیں، میمنی، میواتی، گجراتی اور کئی دیگر زبانوں کے باوجوداردو زبان ہماری مشترکہ پہچان اور اساس ہے ہم نے 2018 میں کہا تھا کہ ہمارے ووٹوں کو گنا نہیں گیا تو ہمیں تولنا پڑ جائے گا اسی طرح اس مردم شماری میں بھی ہمیں گنا نہیں گیا تو تاریخ کی طرح آپکو بھی ہمیں تولنا پڑ جائے گا

پاکستان کے وارثوں کو حق دیئے بغیر پاکستان کا مسئلہ حل نہیں ہو گامردم شماری کے حوالے سے پاکستان کا فرض اور ہمارا حق ہے کہ ہمیں صحیح گنا جائے یہ شہر 70 فیصد ریونیو دیتا ہے یہ چلتا ہے تو ملک پلتا ہےیہ شہر جعلی اور سازشی مردم شماری کو کبھی قبول نہیں کرے گا کثیرالمنزلہ بلند عمارتوں کو آپ نے صحیح نہیں گنا جبکہ جھونپڑیوں اور کشتیوں تک تو ایک م ش نمبر دیا ہےمیں پورے پاکستان میں لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس کے لوگوں کو دعوت اتحاد دیتا ہوں ہم نے مظالم کے باوجود مظلوموں محروموں کے لئے جدوجہد جاری رکھی ہےکوئی ایک ایسی بلڈنگ ایسا گھر ایسا مکان جہاں نشان نا لگا ہو اسکے لئے آواز بلند کریں تاکہ جدوجہد کا حتمی نتیجہ واضح ہونے لگے،

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ جو بنانے والے ہیں وہی اس ملک کو چلا سکتے ہیں آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں عام نوجوانوں کو کھڑا کر کے ایک بار پھر طبقاتی جدوجہد کو تیز کریں گےتعلیم آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے جسکے دروازے سب سے پہلے آپ پر بند ہوئے آنے والے دور کی دنیا میں کوئی طاقت آپ کو تعلیم سے دور نہیں کر پائے گی پاکستان ایک بہت بڑے معاشی بحران کا بھی سامنا کر رہا ہے

اس شہر کی تعمیر اور ترقی سے ملک کا دائمی امن جڑا ہے پاکستان کے تحفظ اور استحکام کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں، 18ویں ترمیم جو کہ اختیارات کی منتقلی کے لئے کئی گئی تھی اس نے صوبوں کو دائمی اختیارات دئے اور عوام کو بے اختیار کیا اور ایسا جمہوری نظام بے کار ہے جہاں عوام کی دہلیز تک بنیادی حقوق نا پہنچ پائیں، خالد مقبول نے مزید کہا کہ اس انتخابات میں 15 کے مقابلے میں 130 یوسیز کا اضافہ ہونا چاہئے تھا شہر کو ایم کیو ایم کے بغیر چلانے کی کوشش ہوئی تو حکمرانوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگا اس رمضان کے بعد ایک نئی اور تازہ جدوجہد کا آغاز کریں۔

Comments
Loading...