Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی نے محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران بھی ترقیاتی کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

0

کراچی : میئر کراچی نے محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران بھی ترقیاتی کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے 30 جون کی ڈیڈ لائن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران بھی کام جاری رکھنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے ناصر جمپ، کورنگی اور جمشید کوارٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

گلشنِ اقبال میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی۔

رات گئے اولمپیئن اصلاح الدین روڈ، جو گلشنِ اقبال کے بلاک 6 اور 7 کو آپس میں ملاتی ہے، کی بحالی کا کام تیزی سے جاری رہا تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Comments
Loading...