Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کا سی پی ایل سی سینٹرل رپورٹنگ سیل کا دورہ

سینٹرل رپورٹنگ سیل میں 7 ہزار سے زائد شہریوں کی کالز روزانہ وصول ہوتی ہیں۔ چیف سی پی ایل سی زبیر حبیب

0

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کا سی پی ایل سی سینٹرل رپورٹنگ سیل کا دورہ

کراچی : نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کا سی پی ایل سی سینٹرل رپورٹنگ سیل کا دورہ۔ نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ سی پی ایل سی کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ وزیر داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

چیف سی پی ایل سی زبیر حبیب نے کہا کہ سینٹرل رپورٹنگ سیل میں 7 ہزار سے زائد شہریوں کی کالز روزانہ وصول ہوتی ہیں۔ سی پی ایل سی نے صوبہ کی جیلوں میں موجود تمام قیدیوں سے متعلق تفصیلات پر مبنی کرائم ریکارڈ کو مرتب کیا ہے جو روازانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ 5 لاکھ تیس ہزار سے زائد قیدیوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں شہریوں کی جانب سے پولیس کے خلاف 200 سے زائد شکایات ریکارڈ کرائی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2022 سے جولائی 2023 کے دوران صوبہ میں سی پی ایل سی زینب الرٹ پر1938کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر کے17 مقامات سے زائد پر سی پی ایل سی کے اشتراک سے پڑوس کی دیکھ بھال پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

Comments
Loading...