ہم پیپلز پارٹی کے پندرہ سال کی حکومت کا وائٹ پیپر کی بجائے بلیک پیپر لائیں گئے۔ حافظ نعیم الرحمن
شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے براہ راست عوام کو گولیاں ماری جارہی ہیں ۔۔
ہم پیپلز پارٹی کے پندرہ سال کی حکومت کا وائٹ پیپر کی بجائے بلیک پیپر لائیں گئے۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی، نے کہا کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے براہ راست عوام کو گولیاں ماری جارہی ہیں۔ لیکن پولیس تحفظ کی بجائے اپنے اپنی پوسٹنگ کراتے پھر رہے ہیں۔ ہم اس لوٹ مار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے ائی جی صاحب سے امید ہے اس جانب سخت احکامات کریں گئے۔ گزشتہ پندرہ سال پیپلز پارٹی کی حکومت رہی ہے انھوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تباہی مچائی ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کے پندرہ سال کی حکومت کا وائٹ پیپر کی بجائے بلیک پیپر لائیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ لائٹ نا ہونے کی وجہ سے ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ قبضہ میئر کراچی صرف سوشل میڈیا پر مصروف ہے سوشل میڈیا چھوڑو اور اسٹریٹ لائٹ لگوائیں۔ نگراں وزیر اعلی سندھ اس شہر کی طرف دیکھیں اور اس لاوارث شہر کا خیال کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے مسائل ایک ساتھ چل رہے ہیں۔ پاکستان کی پوری عوام اس نظام کو چلانے والوں کے ہاتھوں یرغمال بن گئے ہیں۔