Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم تمام تر انتظامی معاملات کے باوجود واٹر بورڈ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ایم ڈی واٹر بورڈ کے سے ملاقات و میڈیا کے نمائندگوں گے گفتگو

0

ہم تمام تر انتظامی معاملات کے باوجود واٹر بورڈ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی ایم ڈی واٹر بورڈ کے سے ملاقات و میڈیا کے نمائندگوں گے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 140-اے کے تحت تمام تر اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہیئے۔ ہم تمام تر انتظامی معاملات کے باوجود واٹر بورڈ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم واٹر بورڈ کے عملے کے ساتھ مل کر پانی کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹاؤن ویوسی چیئرمینز کے ساتھ کوآرڈینیشنز کی جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ گھریلوں استعمال کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز کو بھی پانی کی فراہمی ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مکمل طریقہ سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، غیر قانونی ہائیڈرینٹ بند کیا جائے اور لیکیجز ختم کیے جائیں۔ واٹر بورڈ کی سروسز اچھی ہوتی ہے تو ری کوری کا نظام بھی خود بخود اچھا ہوجاتا ہے لیکن جب سروسز اچھی نہیں ہوتی تو ری کوری میں بھی مسئلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھے ماحول میں ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کی اور ہم پر امید ہیں کہ واٹر بورڈ عوام کے دیرینہ مسائل پانی کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ پانی کی تقسیم کے نام پر شہر بھر میں اربوں روپے کا دھندا قائم کیا ہوا ہے۔ ہم یقین دلاتے ہیں جماعت اسلامی کے 9ٹاؤنز چیئرمینز اور 87یوسیز چیئرمینز اپنی ذات کے لیے پانی کی فراہمی کے لیے دھندا قائم نہیں کریں گے۔

Comments
Loading...