بلدیہ عظمیٰ کا شہر کے معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کا محکمہ سٹی وارڈن نہ صرف مین ہول کورز لگا رہا ہے بلکہ معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی بھی کر رہا ہے۔
کراچی : بلدیہ عظمیٰ کا شہر کے معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کا محکمہ سٹی وارڈن نہ صرف مین ہول کورز لگا رہا ہے بلکہ معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی بھی کر رہا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سٹی وارڈن صائم عمران کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو نہ صرف کورز کی نگرانی کریں گی بلکہ خصوصی طور پر پیٹرولنگ بھی انجام دیں گی۔
شہر کے مختلف مقامات سے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانوں منتقل کر دیا گیا۔