نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 1 چئیرمین شہزاد مظہر نے علاقہ میں لائیٹ لگانے کے کام کا آغاز کردیا
جماعت اسلامی کے ٹاؤن اور یوسی چیئرمین اس گرانٹ سے پہلے ہی بڑے پیمانے پر سیوریج کی لائنیں گٹر کی تعمیر اور رنگ اور ڈھکن لگوا رہے ہیں
کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 1 ایک بڑا علاقہ ہے۔ اس میں بہت سے کام ہونا باقی ہیں۔ جس میں سڑکیں، گٹر کے مین ہول، گٹر لائین، پانی کی لائین اور پولوں پر لائیٹ کا لگنا شامل ہیں۔
اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد یوسی 1، چئیرمین شہزاد مظہر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میئر کراچی کی یونین کونسلوں کو ایک لاکھ گرانٹ مضحکہ خیز ہے، جولائی کے بجٹ اجلاس میں کے ایم سی کونسل نے یونین کونسل کے لیے ایک لاکھ روپے کی منظوری دی تھی لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود ابتک اسکی ادائیگی روکی ہوئ تھی۔ جب میئر کراچی کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہا ہے تو انہوں نے فوری طور پر پہلی گرانٹ بھجوائی ہے۔
شہزاد مظہر نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین میئر کراچی ایک لاکھ کی گرانٹ کو گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس سے مشروط کرکے اپنی ذمہ داریوں سے بری نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اپنی زمہ داریاں پوری نہی کررہی 2 سالوں سے فنڈ نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں عوامی مشکلات کے پیش نظر جماعت اسلامی کے ٹاؤن اور یوسی چیئرمین اس گرانٹ سے پہلے ہی بڑے پیمانے پر سیوریج کی لائنیں گٹر کی تعمیر اور رنگ اور ڈھکن لگوا رہے ہیں اور اسی طرح کراچی کی عوام کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے۔