ناظم آباد ٹاؤن کا اہلیان ہے ناظم آباد کے لیے ایک اور تحفہ، کراچی کی پہلی ایجوکیشن اسٹریٹ کا افتتاح۔
کراچی کی معروف ایجوکیشن اسٹریٹ ناظم آباد ٹاؤن نے ماڈل روڈ میں بدل دی، پیور بلاک سے بنی شاندار سڑک پر سفر آسان
کراچی : ناظم آباد ٹاؤن کا اہلیان ہے ناظم آباد کے لیے ایک اور تحفہ، کراچی کی پہلی ایجوکیشن اسٹریٹ کا افتتاح کردیا۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کیا ان کے ہمراہ وائس ٹاؤن چیرمین نعمان محمد صدیقی اور یوسی1 کے چیئرمین اقبال حمید میونسپل کمشنر اطہر سعید بھی موجود تھے۔
ناظم آباد ٹاؤن نے ایجوکیشن اسٹریٹ کو شہر کی مثالی سڑک بنا دیا۔ منظر بدل چکا ہے! کراچی کی ایجوکیشن اسٹریٹ کو ناظم آباد ٹاؤن نے اس کے مقام کے مطابق ماڈل روڈ بنا دیا ہے۔ یہاں بورڈ آفس بھی ہے اور تعلیمی ادارے بھی، اختیارات سے بڑھ کر کام کے نتائج ضلع وسطی میں جگہ جگہ نظر آرہے ہیں۔