حکومت سندھ روزگار کے نئے موقع میسر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ شرجیل انعام میمن
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے مزید چالیس بس اسٹاپس کراچی میں بنائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے
حکومت سندھ روزگار کے نئے موقع میسر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ شرجیل انعام میمن
کراچی : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ روزگار کے نئے موقع میسر کرنے کے لئے کوشاں ہے، ہماری آج بھی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی جنہوں نے زراعت، صحت، ٹرانسپورٹ، توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے،
صحت کے شعبے میں ہم کراچی میں ایک ہیلتھ سٹی بنانے جارہے ہیں، جس میں ریسرچ لیبارٹریز ہونگی، طب سے متعلق آلات اور دیگر چیزیں یہاں بنیں گی اور سرمایہ کاروں نے ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری صرف میڈیکل کے شعبے میں کرنے، دھابیجی اکنامک زون میں زمین کی خریداری اور صنعت لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، منصوبے کے تحت پچاس ہزار مقامی افراد کو نوکریاں ملیں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوئی کتنی بھی منفی پروپیگنڈہ کرلے یا سازشیں کرلے لیکن عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،
سازشوں کے باوجود بین الاقوامی تاجروں کا آج بھی حکومت پر اعتماد ہے اور وہ مختلف شعبوں میں تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار زراعت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ہمارے یہاں کھاد، بیج اور دیگر چیزوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، ٹیوب ویلز کے بھی اخراجات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پیدوار بھی دیگر اقوام کی طرح زیادہو،
حکومت سندھ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے کام کر رہی ہے، ہم نے سوچ سمجھ کر سرمایہ کاروں کو یہاں آنے اور یہاں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے، غیر ملکی سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں،
ہمارے یہاں ونڈ پاور جنریشن پلانٹ کے ساتھ ساتھ کوئلے سئ بجلی پیدا کی جارہی ہے، کوئلے سے بجلی پیدا کی جارہی ہے، اس وقت اگر زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا ہوسکتی ہے تو وہ کوئلے سے ہو سکتی ہے، کوئلہ سب سے زیادہ تھر میں موجود ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کا اظہار کیا، اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کے ساتھ اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں کل بروز منگل بھی ایک اجلاس ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ ملاقاتیں کامیاب اور عام عوام ، ملک و قوم ، اور صوبہ سندھ کے لئے نیتجہ خیز ثابت ہوں، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کراچی سرکلر ریلوے ہماری اولین ترجیح ہے،
اس سے سے قبل ہماری دنیا کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی یوٹنگ سے کراچی میں پلانٹ لگانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی تاکہ بسز یہاں بنیں، اور لوگوں کے لئے روزگارمواقع میسر آ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یم چاہتے ہیں کہ یہاں بلیٹ ٹرینز چلیں، کراچی سے لے کر سکھر تک بلیٹ ٹرین چلے اور لوگوں کا سفر آسان اور سستا ہو اور لوگوں کا وقت بچ سکے، آج سرمایہ کاروں سے ہماری بلیٹ ٹرین کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ دو مرحلوں میں بلیٹ ٹرین شروع کریں، پہلے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد اور دوسرے مرحلے میں کراچی سے سکھر تک بلیٹ ٹرین شروع کریں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، لیکن بدقسمتی سے اجتماعی طور پر ہماری ترجیحات کچھ اور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موٹروہیکل فٹنس کے قانون کے حوالے سے پاکستان کی وفاق خواہ چاروں صوبوں کی حکومتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو ان کو کرنا چاہئے تھا، اب ہم گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنے جا رہے ہیں، فٹنس کے حوالے سے دو طرح کے میکنزم پر غور و خوص کیا جا رہا ہے کہ یا اس کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلایا جائے یا جن گروپس کے پاس فٹنس کی مشنری موجود ہے ان کو آؤٹ سورس کیا جائے،
حکومت سندھ دونوں آپشنز پر غور کر رہی ہے، پہلے فٹنس چیکنگ کے لئے دو انسپیکٹر تھے، اب بائیس ہیں اور وہ بھی لاکھوں گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کے لئے ناکافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول میں سانس لینا لوگوں کا حق ہے، عوام کو وہ حق میسر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جلد ہی ہم ایک اچھے حل کے ساتھ سامنے آئیں گے، سب سے پہلے جتنی بھی سرکاری گاڑیاں ہونگی ان کی سؤ فیصد فٹنس یقینی بنائی جائے گی، اس کے بعد پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کی فٹنس یقینی بنائی جائے گی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے مزید چالیس بس اسٹاپس کراچی میں بنائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے، میری عوام سے درخواست ہوگی کہ وہ بس عملے کو تنگ نہ کریں ، بس صرف بس اسٹاپ پر ہی رکے گی۔
انہوں نے کہا کہ آرٹ بہت بڑا شعبہ ہے، ہمارے ملک میں سینیما گھر بند ہورہے ہیں اور ٹیلنٹڈ لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں ملک رہا، محکمہ اطلاعات حکومت سندھ نے ایک بورڈ تشکیل دیا ہے، جس کے تحت نئے لوگوں کو فن کے شعبے میں مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ لوگوں میں اچھی چیزوں کا بیانیہ بنانے کے لئے کام کریں، لوگوں کو مثبت سوچ کی جانب لے جانے کے لئے حکومت سندھ متحرک طور پر کام کر رہی ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اسکولوں میں مخصوص بچوں کے لئے مخصوص کوٹہ رکھی جارہی ہے، تمام اسکولوں میں مخصوص بچوں کو داخلہ ہوگا اور ان کو عام بچوں کے ساتھ رکھا جائے ۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اچھے انسان بن کر ایک دوسرے کی خدمت کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے سندھ پیپلز رورل سوک سروسز کا قیام عمل میں لایا گیا گیا، جس کے تحت دیہی علاقوں میں رہنے والے 61 فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے کام کیا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سب سے اہم ترین مقصد یہ ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے، اس ملک و معاشرے میں تمام مسئلے اہم ہیں ہم سب کو ان مسائل کے حل اور معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔