Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیئے متفقہ قومی ایجنڈا تیار ہونا چاہیئے۔ سید مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد سے سینیٹر فیصل واوڈا کی مرکز بہادر آباد میں ملاقات

0

قومی سطح پر ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ فیصل واوڈا

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے سینیٹر فیصل واوڈا کی مرکز بہادرآباد میں ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم وفد میں سینئر مرکزی رہنماء سید مصطفیٰ کمال سید امین الحق انيس احمد قائم خانی و اراکینِ مرکزی کمیٹی سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شامل تھے، بعد از ملاقات ذرائع ابلاغ نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنماء سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم مرکز آمد پر ہم سینیٹر فیصل واوڈا کو خوش آمدید کہتے ہیں فیصل واوڈا ہمارے بھائی اور دوست ہیں، پاکستان میں آج ہر شخص خود کو صحیح اور دوسرے کو غلط کی گردان کر رہا ہے ہر کوئی کہہ رہا ہے میں صادق اور امین ہوں، ملک میں منتخب حکومت ہونے کے باوجود سیاسی استحکام کی کمی ہے جس کے تدارک کے لئے بڑے لیڈران کو اپنی انا کو ختم کرنا چاہیئے تھا جو کام بڑی جماعتوں کو کرنا چاہیئے تھا وہ فیصل واوڈا کر رہے ہیں اس وقت سینیٹر فیصل واوڈا قومی ہم آہنگی پیدا کرنے اور انتشار کی کیفیت کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ہم اس میں فیصل واوڈا کا ساتھ دینگے۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا قومی ایجنڈے کو تیار کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیئے متفقہ قومی ایجنڈا تیار ہونا چاہیئے اس اہم مقصد کے لئے فیصل واوڈا کی یہاں آمد پر ایم کیو ایم ان کی مشکور ہے۔ فیصل واوڈا نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرتپاک خیر مقدم پر ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول اور دیگر رہنماؤں کا دل سے مشکور ہوں۔ تمام سیاسی جماعتوں کا مقصد نیشنل کاز ہے، پاکستان جس ٹریک پر چل رہا ہے اسے ٹھیک کرنے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔ ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی میں بائیس نشستیں ہیں قومی سطح پر ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تسلیم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے کے ذریعے ملکی املاک اور غریبوں کو نقصان پہنچانا قومی جرم ہے عمران خان صاحب کی جان کو لیکر سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مولانا صاحب کے بل سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر حل نکالنا ہے۔ میں کراچی کا ہوں اور یہاں کی آواز بہت دور تک جاتی ہے۔ ایم کیو ایم نے قومی حکومت کی تشکیل میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، 26ویں آئینی ترمیم پر سب کو ساتھ بیٹھنے کی ضرورت ہے جب تک تمام سیاسی جماعتیں ساتھ نہیں بیٹھیں گی مسائل حل نہیں ہونگے۔ اس موقع پر شعبہ جات کے ذمّہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...