Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کونسلر حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی سندھ سولڈویسٹ منجمنٹ بورڈ کے تعاون سے صفائی مہم جاری ہے۔

0

کراچی : نوجوان کونسلر حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی سندھ سولڈویسٹ منجمنٹ بورڈ کے تعاون سے صفائی مہم جاری ہے۔

اس موقع پر حافظ شیراز احمد کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد شہر کو صاف ستھرا بنانا اور عوام کو صفائی کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے اور اس سلسلے میں مختلف مقامات میں صفائی کے عملے کو تعینات کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عوام کو بھی چاہیئے کہ اپنے علاقہ کی صفائی مہم میں حصہ لیں۔ اگر کسی کو سڑک کے کنارے کچرا ڈالتے ہوئے دیکھیں تو اس کو منع کریں۔ ہم سب مل کر ہی ایک بہترین معاشرہ بنا سکتے ہیں۔

Comments
Loading...