Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی پاکستان کے عوام کی ترجمان حقیقی آواز ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس

0

جماعت اسلامی پاکستان کے عوام کی ترجمان حقیقی آواز ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ ماہ میں اسرائیل نے چالیس سے پچاس ہزار فلسطینیوں کو شہید کردیاہے۔ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ اسرائیل کے ظلم و بربریت کا سرپرست امریکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی قیدیوں کو چھڑوانے کیلئے تمام خلیجی ممالک کو واضح دھمکی دی ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کو جگانے کی ضرورت ہے۔ 29دسمبر کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرنے کااعلان کررہے ہیں۔ شام میں بشارالاسد نے عوام پر جبر وظلم کیساتھ انہیں دبائے رکھا۔ بڑی طاقتوں کی پر آکسی وار نے شام کے عوام پر ظلم روا رکھا۔ شام کی نئی حکومت نے عام معافی کا اعلان کرکے اچھے آغاز کی ابتدا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام مین حکومتی تبدیلی اور نئی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بندوق کے ذریعے سے خیالات کو قابو نہیں کیاجاسکتا۔ پرامن عوامی جمہوری سیاسی جدوجہد ہی قوموں کی ترقی کی ضامن ہے۔ شام کے عوام کو انکے حقوق ملنے چاہئے۔ شام کی مہاجرین کو اب وطن لوٹ کر اچھی زندگی کاحق ملنا چاہئے۔ پاکستان میں بھی آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں کام جاری رکھیں۔ ستتر سالوں سے ملک میں مارشل لارہے یاانکی گود پر پلنے والے سیاستدان حکومتوں میں رہے۔ اگر سیاسی لوگ برے ثابت ہویے تو انکو پالنے والے بھی وہی لوگ ہیں۔ یہاں جمہوریت اسٹیبلشمنٹ کی ہے جاگیرداروں سرمایہ داروں اور مخصوص ٹولے کا قبضہ ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی ہے۔ آئی پی پیز سے یہ بات کرنے کو تیار نہیب تھے اب بات تو ہورہی ہے۔ آئی پی پیز سے جان چھوٹنے سے بجلی کے رہائشی اور کمرشل یونٹ میں کمی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ذراعت کو بہتر کرنے اور عام آدمی کو ریلیف نہیں دینگے تو معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔ حکومت نے غلط معاہدے کررکھے ہیں اسلئے معشیت کو نقصان پہنچتا ہے۔ پالیسیز کے مسایل ہیں جن کی وجہ سے معیشت تباہ ہے۔ کراچی انڈسٹری کا حب ہے لیکن کراچی کی انڈسٹری تباہ کی جارہی ہے۔ سسٹم کے نام پر سندھ میں حکومت کاقیام ہے۔ پیپلز پارٹی فسطائیت کے ساتھ سندھ میں حکومت کررہی ہے۔ کراچی کی زمینوں پر قبضے اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ کےلئے پیپلز پارٹی کراچی پر قابض ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم پیپلز پارٹی کراچی پر قابض ہے۔ دس دن سے آدھے شہر کراچی کا پانی بند ہے کوئی ہے پوچھنے والا پیپلز پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ کے سہارے بلدیاتی صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر قابض ہیں۔ جو لوگ پیپلز پارٹی کو لیکر آئے ہیں وہی خرابی کےذمے دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پیپلز پارٹی کو کراچی پر قبضہ دلوانے میں ملوث ہیں انکو ہی اس خرابی کو دور کرناہوگا۔ کے الیکٹرک سوئی سدرن گیس ، محکمہ ریلوے کے اربوں روپے کی نادہندہ ہے۔ نجکاری کے نام پر پاکستان کی لوٹ سیل لگارکھی ہے۔ کرپشن کا گورکھ دھندا ختم ہونا چاہئے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے عوام کی ترجمان حقیقی آواز ہے۔ جماعت اسلامی کی ٹیم منعم ظفر کی قیادت میں کراچی کامقدمہ ہر فورم پر لڑرہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ بے امنی کی لپیٹ میں ہے صورتحال قابو سے باہر ہورہی ہے۔ حقیقی لیڈر شپ سے محروم کیا جائےگا تو فوج اور عوام میں دوری پیدا ہورہی ہے۔ جب ملک میں فوج اور عوام کے درمیان دوری ہوگی تو دشمن عناصر اس سے فائدہ اٹھاکر ملک کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عمران خان کے خلاف درج تمام مقدمات سیاسی ہیں۔ اگر مقدمات کرپشن پر بنے ہیں تو آصف زرداری ، نوازشریف ، شہباز شریف کو کہاں ہونا چاہیے۔ سسٹم چلانے والے باہر ہوں اور کسی ایک کو ہدف کو بنایاجائے تو صاف ظاہر ہے عمران خان کے مقدمات سیاسی ہیں۔

Comments
Loading...