کراچی کے طالبعلموں کے جائز حقوق کے لئے اسمبلی میں آواز بلند کرینگے ۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی
جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والے طلبہ الائنس کی ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد مرکز پر آمد
جامعہ کراچی پورے پاکستان کو لیڈرز فراہم کرتی ہے اسکی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ انچارج حافظ شہریار
کراچی : طلبہ الائنس جامعہ کراچی کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر آمد، وفد میں اسلامی جمعیت طلبہ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسیایشن کے ذمہ داران شامل۔ اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی، انچارج آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حافظ شہریار سینیئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ سمیت مرکزی ذمہ داران سے ملاقات کی اور جامعہ کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہنگامی بنیادوں پر جامعہ کراچی کے طالبعلموں کے جائز حقوق کے لئے آواز اُٹھائینگے، حافظ شہریار کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی ملک پاکستان کو متعدد رہنما اور سیاسی شعور رکھنے والے افراد فراہم کرنے میں معاشرے میں اہم کردار رکھتی ہے، طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ طلبہ الائنس جامعہ کراچی نے اےپی ایم ایس او کی مرکزی قیادت اور اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا اور مسقبل قریب میں کراچی طالبعلموں کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔