Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کام کے معیار پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکام کو ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

0

کام کے معیار پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی : سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکام کو ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جدید ترین ڈیزائن پر مشتمل بی آر ٹیز شہریوں کو ناقابل یقین ریلیف فراہم کریں گے۔ کام کے معیار پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عوام کو سستی، آسان اور جدید سفری سہولیات کی جلد از جلد فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے۔ کوشش ہونی چاہئے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے دونوں بی آر ٹیز کی تکمیل مکمل ہوجائے، تاکہ عوام مستفید ہوں۔ دونوں منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کے لئے سفر آسان ہوجائے گا اور لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ تمام فریق منصوبوں کی بروقت اور کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متحرک رہیں۔ یہ منصوبے حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہیں، ان کی بروقت تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس، بی آر ٹی کے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔

Comments
Loading...