نارتھ ناظم آباد یوسی 2، آفس میں چئیرمین کی کوآرڈینیٹرز کے ساتھ اہم ملاقات
ملاقات میں عمیر طلحہ، مشائق نور خان اور دیگر موجود تھے۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 2، آفس میں چئیرمین کی کوآرڈینیٹرز کے ساتھ اہم ملاقات
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 آفس میں چئیرمین فرحان سہیل نے اپنے کو آرڈینیٹرز کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عمیر طلحہ اور مشائق نور خان موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کو جاننا اور ان کا حل تلاش کرنا تھا۔
مشائق نور خان اور عمیر طلحہ نے چئیرمین کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ جس میں گٹر کے ڈکھن، پانی کا مسلہ، سڑک کی تعمیر اور دیگر مسائل شامل تھے۔ فرحان سہیل نے ان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل بہت زیادہ ہیں، یہ 15 سال کا بیگاڑ ہے۔ لیکن ہمیں عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ ہم عوام کے مسائل کے حل کے لئے مستقل طور پر جدوجہد کررہے ہیں۔ دیر ہوسکتی ہے کسی بھی کام کو کرانے میں لیکن عوام کے مسائل حل ضرور ہوں گے۔
ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے آئیں ہیں اور ہمارا کام ہی عوام کو مسائل سے نکالنا ہے۔ کچھ لوگ ہمارے مخالف بھی کام کررہے ہیں ہمیں ان پر دہان نہیں دینا ہے۔