جمال احمد اور سہیل اطعیب کی بلاک-جے کے رہائشیوں سے ملاقات
بلاک-جے میں پانی کا ایک بڑا مسلہ موجود ہے
جمال احمد اور سہیل اطعیب کی بلاک-جے کے رہائشیوں سے ملاقات
کراچی : نارتھ ناظم آباد بلاک جے، میں کئی عرصہ سے پانی کا ایک بڑا مسلہ موجود ہے۔ حالہ کہ کچھ عرصہ پہلے ہی بلاک جے میں پانی سپلائی کے حوالے سے ایک بوسٹر موٹر بھی لگائی گئی تھی۔ لیکن ابھی تک پانی کا مسلہ حل نہیں ہوسکا۔
اس حوالے سے ممبر صوبائی اسمبلی پی۔ایس 130 جمال احمد، جوائنٹ ٹاون آرگنائزر و انچارج بلدیاتی کمیٹی طحہ نثار، یوسی آرگنائزر عارف حیدر نے ٹاؤن ممبر زیشان کے ہمراہ اہل محلہ بلاک-جے سے ملاقات کی۔ اہل محلہ نے پانی کا دیرینہ مسئلہ بتایا۔ جس پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے عوام کو جلد مسئلہ حل کرنے اور اس مسئلہ کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر واٹر اور سیوریج کارپوریشن کے ایکس سی این نارتھ ناظم آباد سہیل اطیب صاحب نے بھی شرکت کی۔ سہیل اطیب صاحب نے مسائل حل کروانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جس پر علاقہ مکین نے ایم کیو ایم پاکستان جمال احمد، طاحہ نثار اور سہیل اطیعب کا شکریہ ادا بھی کیا۔