Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ کے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کے انتخابات پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

ڈھائی سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود سندھ بھر میں طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد نہ ہوسکے ۔ محمد فاروق

0

سندھ کے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کے انتخابات پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

کراچی : محمد فاروق ممبر صوبائی اسمبلی سندھ پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی سندھ نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کے انتخابات پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ محمد فاروق نے کہا کہ 11 فروری 2022 کو سندھ اسمبلی نے “سندھ اسٹوڈنٹ یونین ایکٹ” منظور کیا تھا۔ اس ایکٹ کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو دو ماہ میں قواعد و ضوابط مرتب کرکے ہر سال طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد کرنا تھے۔ ڈھائی سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود سندھ بھر میں طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد نہ ہوسکے۔ طلبہ کو آئین کے آرٹیکل 17 کے مطابق یونین سازی کے بنیادی حق سے محروم رکھنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ایک فیصلے میں ملک بھر کی جامعات میں طلبہ یونین کے انتخابات کے انعقاد کا حکم بھی جاری کیا۔ اسکے باوجود حکم پر عملدرآمد نہ افسوس ناک ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے طلباء کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہوئے آئین پاکستان کے مطابق فوری طلبہ یونین کے انتخابات منعقد کروائے جائیں قرارداد۔

Comments
Loading...