Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کے ڈی اے سے اصغر علی شاه والی پانی کی لائین ہر کچھ دنوں میں کیوں پھٹ جاتی ہے ؟؟

ایکسی این واٹر بورڈ نارتھ ناظم آباد سہیل اطیعب صاحب کا اہم بیان سامنے آگیا۔

0

کے ڈی اے سے اصغر علی شاه والی پانی کی لائین ہر کچھ دنوں میں کیوں پھٹ جاتی ہے ؟؟

کراچی : پچھلے کچھ دنوں نے شہر بھر میں ایک دفعہ پھر پانی کا شدید بحران دیکھنے میں آیا۔ کبھی لوگ سڑک بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں اور کبھی واٹر بورڈ کے آفس یا ہائڈرنٹ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں۔ لیکن مسلہ ویسے کا ویسا ہی ہے۔

حال ہی میں کے ڈی اے چورنگی سے اصغر علی شاہ گراونڈ کی طرف جانے والی پانی کی لائین پھٹ گئی۔ جبکہ کچھ دن پہلے ہی ایک سیوریج کی بڑی لائین ایسی کے ساتھ ڈالی گئی ہے۔ اس پانی کی لائین پھٹنے کی وجہ سے پانی میں سڑک پر آنے کے بجائے علاقہ میں داخل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد واٹر بورڈ ایکسی این جناب سہیل اطیعب صاحب سے بات کی تو پتہ چلا کہ یہ مین لائین جو کے ڈی اے سے اصغر علی شاہ جاری ہے اور اس سے اے بلاک، سی بلاک کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، دوبارہ پھٹ گئی ہے۔ جس کو فوری طور پر کلیپ لگا کر جوڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لائین کافی پرانی ہوگئی ہے اس وجہ سے یہ جب فل پریشر ہوتا ہے تو یہ پھٹ جاتی ہے اور جب کم پریشر ہوتا ہے تو علاقہ میں بہت سی جگہ پانی نہیں پہنچ پاتا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اداروں کو درخوست بھی دی ہے کہ اس پوری لائین کو نکال کر نئی لائین ڈالی جائے۔

حکومت سندھ، مراد علی شاہ، مئیر کراچی مرتضی وہاب، سے درخوست ہے کہ اس کام کو جلد از جلد کرایا جائے۔ تاکہ عوام کو پانی سے محروم نا ہونا پڑے۔

Comments
Loading...