Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بلوچستان سے برساتی پانی کا بڑا ریلہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے، صورتحال پر نظر ہے۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو

جام خان شورو نے ایم این وی ڈرین کا معائنہ کیا، جبکہ محکمہ آبپاشی کے چیف انجنیئر مختیار ابڑو اور دیگر عملے نے صورتحال سے متعلق بریفنگ دی

0

بلوچستان سے برساتی پانی کا بڑا ریلہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے، صورتحال پر نظر ہے۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو

کراچی: صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کے ہمراہ سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقوں سمیت منچھر لیک اور ایم این وی ڈرین کا دورہ کیا.

جام خان شورو نے ایم این وی ڈرین کا معائنہ کیا، جبکہ محکمہ آبپاشی کے چیف انجنیئر مختیار ابڑو اور دیگر عملے نے صورتحال سے متعلق بریفنگ دی. صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے نئی گاج دادو کے علاقہ کاچھو اور نئے گاج کے ساتھ کاسبو کا دورہ بھی کیا.

اس موقع پر جام خان شورو کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پانی کا بڑا ریلہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے،محکمہ آبپاشی کا عملہ مختلف بندوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

Comments
Loading...