Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس نے 11 رکنی ڈکیت گینگ کے 03 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان گینگ منگھوپیر نہر کے قریب موجود واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

0

پولیس نے 11 رکنی ڈکیت گینگ کے 03 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی : ضلع ویسٹ: تھانہ منگھوپیر پولیس نے 11 رکنی ڈکیت گینگ کے 03 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان گینگ منگھوپیر نہر کے قریب موجود واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔

ملزمان سے مال مسروقہ 02 گیس سلنڈر، ثمر پمپ، موبائل فونز، نقدی، اوزار/پانے برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان گینگ منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی گرفتار ملزمان میں امتیاز ولد عبد الرحمٰن، وقاص ولد محمد حسین اور طارق ولد قمرالزمان شامل ہیں

Comments
Loading...