Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس آئی یو اور سی آئی اے کی کارروائی، بینکوں سے کیش لیکر نکنے والے لوگوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر پاور ہاؤس چورنگی، نیو کراچی سے 03 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

0

ایس آئی یو اور سی آئی اے کی کارروائی، بینکوں سے کیش لیکر نکنے والے لوگوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو / سی آئی اے کی کارروائی، بینکوں سے کیش لیکر نکنے والے لوگوں کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار۔ ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر پاور ہاؤس چورنگی، نیو کراچی سے 03 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈکیت گینگ ارکان کے نام 1۔ نوید احمد ولد احمد علی۔ 2۔ عدنان ولد محمد صدیق۔ 3۔ ذولفقار علی ولد سلام خان۔ گرفتار گینگ بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتیاں کرتے تھے۔ ملزمان سے 3 عدد پسٹلز 30 بور معہ راؤنڈز برآمد۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر ضلع ساؤتھ، سینٹرل، ایسٹ، سٹی، ملیر، کورنگی اور ویسٹ کے علاقوں اختر کالونی، درخشان، جمشید کوارٹرز، ٹاور، بکرا پیڑی، گلشن اقبال، ابو الاصفحانی روڈ، سہراب گوٹھ، سائیٹ ایریا، قائد اباد، ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاؤن و دیگر مقامات بینکوں کے باہر ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

طریقہ واردات: ملزمان کا ایک ساتھی بینکوں کے اندر سے بڑی رقم لیکر نکلنے والے لوگوں کی نشاندھی باہر آس پاس موجود اپنے ساتھیوں کو کرتا تھا جو مذکورہ شخص کو مناسب مقام پر اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔

گرفتار ملزم نوید کو ایس آئی یو نے سال 2021 میں 3 کروڑ کی پرائز بانڈ ڈکیتی میں اس کے ساتھی فرحان سمیت گرفتار کیا تھا۔ دونون ملزمان نے جمشید روڈ سے ایک موٹر سائیکل سوار سے 3 کروڑ کے پرائز بانڈ لوٹے تھے جن کو ایس آئی یو نے گرفتار کرکے 02 کروڑ 71 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ بھی برآمد کیے تھے۔

ملزم نوید نے اپنے ساتھی فضل خالق کے ہمراہ جنوری 2024 میں ابوالاصفحانی روڈ پر ایچ بی ایل بینک سے نکلنے والے شخص کو لوٹا تھا۔ اسی دوران ایس آئی یو ٹیم سے دونوں ملزمان کا مقابلہ ہوا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں ملزم فضل خالق زخمی ہوا تھا. دونوں ملزمان موٹر سائیکل سے گر گئے تھے۔ ایس آئی یو کی ٹیم نے ملزم فضل داد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم نوید فوڈ پانڈا رائیڈر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیا تھا۔

مزید ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں سے بھی متعدد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا انکشافات کیے ہیں۔ ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری و انکشافات کے متعلق تھانہ جات کو اطلاع دی جاری ہے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Comments
Loading...