ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، عمران خان افطار دسترخوان میں عوام کی شرکت
نارتھ ناظم آباد، کبوتر چوک پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے افطاری ، لوگوں کی شرکت
ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، عمران خان افطار دسترخوان میں عوام کی شرکت
کراچی : ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے “عمران خان افطار دسترخوان” کا احتمام۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی ہدایت پر ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں صدر وقار آفتاب، جنرل سیکرٹری فاران بنگش و کابینہ کی جانب سے “عمران خان افطار دسترخوان” عوامی افطاری کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کراچی کابینہ کے ارکان غلام رسول، امیرحمزہ، فرحان غوری، صدر وومن ونگ سندھ سیرینہ خان، ارم بٹ، صوفیہ خان، خالدہ اقبال، سعدیہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل سیکرٹری محمد علی شیروانی و کابینہ ممبران فرخ سلام، شاہد تاج، اول خان، انصار بلوچ، نزاکت عباسی، جاوید صدیقی، سید رسول بابو، حافظ فضل الحق، عبدالغفار اور دیگرعہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی جانب سے ٹاؤن سطح پر “افطار دسترخوان” کا انعقاد کیا جارہا ہے۔