Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

منگھوپیر پولیس نے لینڈ گریبرز گروہ کے چار اہم کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ دیگر ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔

0

منگھوپیر پولیس نے لینڈ گریبرز گروہ کے چار اہم کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

کراچی : ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے لینڈ گریبرز گروہ کے چار اہم کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان منگھوپیر گلشن توحید میں بیوہ خاتون شگفتہ بانو کے پلاٹ پر جبراً قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ دیگر ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 01 پسٹل بمعہ ایمونیشن (لائیسنس و پرمنٹ شدہ) بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں حق نواز ولد آقاذبی، فہیم شہزاد ولد محمد صادق، صاہر شفیق ولد رفیق اور عظمت حسین ولد علفت حسین شامل ہیں۔

Comments
Loading...