Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

لوٹ کا سلسلہ 2024 میں جاری رہا ، ریڈ لائن کراچی کے لوگوں کے عذاب بن گئی۔ معنم ظفر

کراچی میں پانی کا بحران تھا، شہر میں واٹر ٹینکر کا راج تھا۔ معنم ظفر

0

لوٹ کا سلسلہ 2024 میں جاری رہا ، ریڈ لائن کراچی کے لوگوں کے عذاب بن گئی۔ معنم ظفر

کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے امیر معنم ظفر کی پریس کانفرنس۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں اسرائیل نے غزہ اور لبنان پر جارحیت کی ہے۔ انبیاء کی سر زمین پر نسل کشی کا کھیل جاری ہے۔ انبیاء کی سر زمین پر سازش کے تحت قبضہ کیا ہے۔ 46 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطین کی 25 لاکھ کی ابادی کیمپوں پر رہنے پر مجبور ہے۔ نسل کشی سب کچھ امریکہ کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ ہمارا ہر سال آڈٹ ہوتا ہے۔ ہمارا ہر ہر کارکن خوشی سے فنڈز دیتا ہے۔ مرتضی وہاب اپنے کردار کی فکر کریں۔ سال 2024 میں اسرائیل نے غزہ اور لبنان پر جارحیت کی ہے۔ انبیاء کی سر زمین پر نسل کشی کا کھیل جاری ہے۔ انبیاء کی سر زمین پر سازش کے تحت قبضہ کیا ہے۔ 46 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی 25 لاکھ کی ابادی کیمپوں پر رہنے پر مجبور ہے۔ نسل کشی سب کچھ امریکہ کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ فلسطین میں سارا کھیل انسانی حقوق کے چمئین امریکہ کررہا ہے۔ جو کام مسلم حکمرانوں کو کرنا تھا۔ اسپتال کو بھی جلا کر راخ کر دیاگیا۔ تعلیمی ادارے تباہ کردئیے گئے ہیں۔ اسماعیل ہانیہ کا شہادت ہوئی۔ اس وقت کی ضرورت یہ ہے کہ امت مسلمہ بیدار ہو۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔ فلسطینیوں اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے آگے بڑھے۔ امریکہ کی جعلی جمہوریت ہے۔ ہمیں اپنے مظلوم بھائیوں کے لیے نکل کر کھڑے ہوں۔ ہم پورے پاکستان میں آواز اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ 12 جنوری اتوار کو سی ویو پر غزہ مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کراچی کی فیملیوں کو شرکت کی دعوت ہے۔ مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے۔ 18 سے 19 جنوری کو میرا برینڈ ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ہم اپنی مصنوعات کو استعمال کریں۔ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ مرتضی وہاب نے کہا 2025 کا سال ترقی کا سال ثابت ہوگا۔ 2024 کا سال مرتضی وہاب کے میئر کی حیثیت میں بھیانک خواب ثابت ہوا ہے۔ کراچی میں پانی کا بحران تھا۔ شہر میں واٹر ٹینکر کا راج تھا۔ سال 2024 میں انفراسٹرکچر تباہ ہے۔ ایک ایک دن کی سڑک بھی بہہ گئی۔ لوٹ کا سلسلہ 2024 میں جاری رہا۔ ریڈ لائن کراچی کے لوگوں کے عذاب بن گئی۔ سال 2024 میں امن و امان کے حوالے سے وسٹ سال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 70 ہزار سے زائد کرائم کی وارداتیں ہوئی ہیں۔ 800 افراد حادثات کا شکار ہوگئے۔

Comments
Loading...