Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات

‏امراضِ قلب سے بچاؤ کیلئے جامع کوششیں کرنا ہوں گی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری

0

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات۔ صدر مملکت کا پاکستان میں دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور۔

انہوں نے کہا کہ ‏امراضِ قلب سے بچاؤ کیلئے لوگوں میں صحت مند طرز ِزندگی بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ‏امراضِ قلب سے بچاؤ کیلئے جامع کوششیں کرنا ہوں گی۔ ‏

‏صدر مملکت کا دل کی بیماریوں میں اضافے پر اظہار تشویش۔ ‏صدر مملکت کا امراضِ قلب اور غیر متعدی امراض سے بچاؤ کے جامع پروگرام کی ضرورت پر زور۔

صدر مملکت نے کہا کہ ‏کاربونیٹیڈ اور میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار بارے ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ ‏وفد کے سربراہ نے صدر ِمملکت کو دل کی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام، آگاہی پیدا کرنے میں پناہ کے کردار بارے بتایا۔ ‏پناہ انجائنا اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے، کم کرنے اور کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

‏صدر مملکت نے صحت مند طرز ِزندگی کے فروغ میں پناہ کے کردار کو سراہا۔

Comments
Loading...