Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اب نہیں بن سکتا ہے بلاول وزیر اعظم۔ تمہارا واسطہ ہی جماعت اسلامی سے پڑا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر حالت، منتخب نمائندوں کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے، عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب۔

0

اب نہیں بن سکتا ہے بلاول وزیر اعظم۔ تمہارا واسطہ ہی جماعت اسلامی سے پڑا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر حالت، منتخب نمائندوں کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے، عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم انتہائی درجہ پر چلے گئے ہیں۔ کل ہمارے لانڈھی یوسی کے چئیرمین فرحان بیگ صاحب کو لوٹ لیا گیا۔ پولیس کہاں ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ 90 فیصد کرائم تو رپورٹ ہی نہیں ہوتے ہیں۔ اس لئے کہ لوگ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ ایک دفعہ ڈاکو کے ہاتھوں لوٹیں اور پھر پولیس کے ہاتھوں۔ اس شہر میں پولیس نے جو اپنی دہشت گردی قائم کی ہوئی ہے۔ کسی سے 5 ہزار چھین گئے ہیں تو کون پولیس کو بتائے گا کیونکہ 10 ہزار تو پولیس والا اس سے لے لے گا۔ یہ تو بدترین نظام ہے۔ پیپلز پارٹی، 15 سال سے اس شہر میں ہے۔ اس وقت شہر میں جتنے بھی منشیات کے اڈے چل رہے ہیں سب کے سب پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ ہمارئ سرپرستی میں نہیں چل رہے ہیں تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔ ایک ہفتے، بلکہ 4 دن سے زیادہ کوئی بھی منشیات کا اڈا پولیس سے چھپ نہیں سکتا ہے۔ مراد علی شاہ جواب دیں کہ یہ منشیات کے اڈے کیسے چل رہے ہیں پولیس کی مرضی کے بغیر۔ پورے سندھ کا یہی حال کیا ہوا ہے۔ ابھی آئی جی سندھ صاحب جب گئے تھے اندون سندھ میں تو وہاں لوگوں نے دھرنا دیا ہوا تھا۔ کند کورٹ میں لوگوں نے دھرنا دیا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک تاجر جو ہندو برادری سے تعلق رکھتا ہے اس نے کہا کہ میرا بچہ مجھے واپس لادو میں انڈیا واپس چلا جاوں گا۔ شرم کا مقام ہے ان کے لئے۔ ہے کوئی پوچھنے والا؟ کشمور سے کھوٹکی تک۔ یہ تو سارے پیپلز پارٹی کے علاقہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ بلاول انہوں نے اپنے ہاتھوں، کراچی کا مئیر چھین کر، کرش کردیا ہے۔ ٹیک آف کے ساتھ ہی لینڈ ہوگیا ہے۔ اب نہیں بن سکتا ہے بلاول وزیر اعظم۔ تمہارا واسطہ ہی جماعت اسلامی سے پڑا ہے۔ پورے پاکستان میں تھو تھو ہورہی ہے کہ کیا قبضہ انہوں نے یہاں کیا ہے۔ یہ بچ نہیں سکیں گے۔ ان کی پوری تاریخ بچے بچے کو یاد ہوگئی ہے کہ 70 کا مینڈیٹ نہیں مانا تھا۔ اس سے پہلے سکندر مرزا کو قائد اعظم سے بڑا کہنے لگے تھے۔ پھر ایوب خان کو ڈیڈی کہا تھا۔ انہیں کے سائے تلے یہ پارٹی بنی ہے۔ پھر یاہیا خان کے آگے بیچ گئے۔ پھر ملک توڑنے میں قردار ادا کیا۔ پھر 73 میں بلوشستان کا مینڈیٹ نہیں مانا۔ وہاں آپریشن کرائے۔77 میں پورے انتخاب میں داھندلی کردی۔ تحریک چلی اور پھر مارشلا لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ عرصہ پہلے سینٹ کے انتخاب میں 8 سیٹوں پر 28 سیٹوں کے برابر مینڈیٹ لے لیا کے پی میں۔ وہ ہمارے لوٹے ہوئے پیسے کے پی میں خرچ کئے جاکر۔ کراچی کے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کا جو نظام چل رہا ہے۔ وہ پیسے جو جمع ہوتے ہیں وہ سینٹ میں لوگوں کو خریدنے میں استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان میں بھی یہی کیا، کے پی میں بھی یہی کیا۔ یہاں چئیرمین خریدنے کے لئے پیسے استعمال کرتے ہیں۔ اب یہ تو چئیرمین ہی بتائیں گے کہ انہوں نے پیسے لئے یا ان پر دباو زیادہ تھا۔ لیکن ان کا ٹریک ریکارڈ تو یہی ہے نا۔ تو بچے بچے کو پتہ چلے گا کہ پیپلز پارٹی مینڈیٹ چور ہے اور مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتی ہے۔ انتظامی لحاظ سے بدترین صوبہ سوبہ سندھ ہے۔ کرپشن کے اعتبار سے بدترین کرپشن یہاں ہوتی ہے۔ سہولت کے اعتبار سے لوگوں نا سہولت ہے تعلیم کی، ناصحت کی اور کوئی سہولت سندھ کی عوام کو حاصل نہیں ہے۔ یہ جواب تو پورا پاکستان ان سے مانگے گا۔ جب اندرون سندھ کی عوام اٹھے گی تب ان کو پتہ چلے گا۔ کہ لوگ کتنے پریشان ہیں ان سے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز نے چارج نہ ملنے کے باوجود دیوانہ وار کام کیا ہے اور عوام کی خدمت کی ہے۔ ہمارے لوگوں نے کراچی کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور یہاں صفائی کا نظام کافی بہتر ہوگیا ہے۔ 19 جون کو حلف اٹھانے کے بعد آج 2 جولائی ہوگئی ہے اور ان کو ابھی تک چارج بھی نہیں دیا گیا۔ گاڑیوں کی تقسیم کیا ہورہی ہے وہ ان کے پاس، عملہ کس کو ملے گا وہ ان کے پاس۔ مختلف جگہوں پر مختلف رویئے سامنے آرہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی ایک چیز بھی منتقل نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر تو پیپلز پارٹی کے ٹاون چئیرمین کو بھی آواز اٹھانی چاہیئے۔ لیکن اب ان کا واسطہ جماعت اسلامی سے پڑا ہے۔ یہ ہمارا حق نہیں ہے کراچی کی عوام کا حق ہے۔ کراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی کو سب سے بڑی جماعت کے طور پر ووٹ دئیے ہیں۔ ہمارے منتخب لوگ سب سے زیادہ ہیں۔ اس لئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی عوام کے حق کے لئے آواز اٹھائے گی اور اپنے حصہ کا کام کریں گے۔ اس کا زبردست طریقہ سے اظہار کیا ہے ہم نے 3 دنوں میں۔ ہمارے تمام منتخب لوگ سڑکوں پر موجود تھے اور لوگوں کی خدمت کر رہے تھے۔ جارج ناملنے کے باوجود بہت اچھا کام کیا اور میں ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال الخدمت کو تاریخ کی سب سے زیادہ کھالیں کراچی کے عوام نے دی ہیں ،کراچی کے عوام کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے الخدمت اور جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔ اس سال الخدمت کو تاریخ کی سب سے زیادہ کھالیں کراچی کے عوام نے دی ہیں ،کراچی کے عوام کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے الخدمت اور جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ، حکومت سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرے۔ سندھ حکومت کاسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر اداروں پر قبضہ آئین سے متصادم عمل ہے۔

Comments
Loading...