Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

منتخب نمائندے عوامی مسائل سے باخوبی واقف ہیں،محدود وسائل میں بلدیاتی مسائل کو حل کررہے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر الیون ڈی جامع مسجد توحیدی کے اطراف جاری روڈ کارپیٹنگ کا جائزہ لیا۔

0

نیو کراچی ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کا سفر شب و روز جاری ہے۔چیئرمین محمد یوسف

کراچی: منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کاوشیں،نیو کراچی ٹاؤن ترقی کی طرف گامزن۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر الیون ڈی جامع مسجد توحیدی کے اطراف جاری روڈ کارپیٹنگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر یونین کمیٹی چیئرمین،یوسی نائن وائس چیئرمین حنظلہ قریشی،ایکسی این بی اینڈ آر اشتیاق حُسین، انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر صفدر،انجینئر ساجدو دیگر متعلقہ افسران،علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کے سڑک کی تعمیر میں میٹریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ مضبوط اور پائیدار سڑک کی تعمیر ممکن ہوسکے اور عوام اس سے طویل عرصے تک مستفید ہوسکیں۔

چیئرمین نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعمیر و ترقی کا سفر شب و روز جاری ہے،منتخب نمائندے عوامی مسائل سے باخوبی واقف ہیں،محدود وسائل میں بلدیاتی مسائل کو حل کررہے ہیں۔ نیو کراچی ٹاؤن میں عرصہ دراز سے اندرونی سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں اور عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی تھیں الحمد اللہ جماعت اسلامی کے نمائندوں نے عوامی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقے سیکٹر الیون ای،سیکٹر الیون جی،سیکٹر الیون ڈی اور سیکٹر الیون ایف میں بیک وقت سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کرایا ہے اور انشاء اللہ اس ہفتے میں تعمیر ہونے والی سڑکوں کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو مسائل سے پاک کرنے کے لئے عوامی خدمت فراہم کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور علاقوں میں موجود واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل کوحل کرنے میں مصروف ہیں واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل کو حل کرکے مرحلہ وار سڑکوں کی تعمیر کا کام کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے پارکوں کو تزین و آرائش کے بعدبحال کیا جارہا ہے جبکہ نیو کراچی ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کے لئے مرکزی شاہراہوں پر قائم گرین بیلٹس پر شجر کاری کے زریعے خوشنما اور پھولدار پودے لگائے جارہے ہیں۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندوں کو عوامی پزیرائی حاصل ہورہی ہے جس سے ہمارے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور عوام کی ہم سے جو اُمیدیں وابستہ ہیں ہم انشاء اللہ ان پر پورا اُتریں گے جب تک جماعت اسلامی کے نمائندے موجود ہیں عوام کے مسائل کو حل کرتے رہیں گے۔

Comments
Loading...