Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر ضلع میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

گزشتہ روز بھی 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کو بعد وارننگ اور حلف نامہ رہا کیا گیا جبکہ 7 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

0

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر ضلع میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

کراچی : ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر ضلع میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ اسی اثناء میں گزشتہ روز بھی 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کو بعد وارننگ اور حلف نامہ رہا کیا گیا جبکہ 7 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ درج مقدمات میں 2 مقدمات تھانہ ساحل، 1 تھانہ کلفٹن اور 3 تھانہ گزری میں درج کیے گئے جبکہ ملزمان کے ناموں اور برآمد اسلحہ کی تفصیل درج زیل ہے۔

جعفر علی ولد اکبر علی(223 بور رئیفل)، خورشیدعلی شاہ ولد میر )راجن شاہ(223 بور رئیفل، محمد سلیم ولد بھورو خان( 30 بورگن نما)، قاسم ولد ارباب(12 بور رائفل)، عطا محمد ولد حمزو(12 بور رائفل)، ناصر علی ولد بشیر احمد(ایم4 رائفل)، عصمت ولد ابدین(223 رائفل)۔

ضلع ساؤتھ میں اسلحے کی نمائش کے خلاف گزشتہ چار روز سے جاری مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 36 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 11 کے خلاف 8 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 25 افراد کو بعد حلف نامہ اور وارننگ کے رہا کیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے لہذا غیر قانونی فعل سے گریز کیا جائے۔

Comments
Loading...