ضلعی پولیس افسر ملیر،ایس ایس پی کاشف آفتاب عباسی کا اچانک تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ ملیر کینٹ کا دورہ۔
تھانہ اسٹاف سے ملاقات، تھانہ ریکارڈ، رجسٹران تکمیلات چیک کرنے سمیت حوالاتیوں اور تھانے آئے سائلین سے حالات دریافت کئیے۔
ضلعی پولیس افسر ملیر،ایس ایس پی کاشف آفتاب عباسی کا اچانک تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ ملیر کینٹ کا دورہ۔
کراچی : ضلعی پولیس افسر ملیر،ایس ایس پی کاشف آفتاب عباسی کا اچانک تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ ملیر کینٹ کا دورہ۔ تھانہ اسٹاف سے ملاقات، تھانہ ریکارڈ، رجسٹران تکمیلات چیک کرنے سمیت حوالاتیوں اور تھانے آئے سائلین سے حالات دریافت کئیے۔ کرائم سے متعلق پوچھ گچھ کرنے اور پولیس افسران و جوانوں کو ڈیوٹی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
تھانہ اسٹاف کو ہدایات دیں کہ حوالات میں بند ملزمان کے حقوق اور جائز ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔ آنے والے سائلین سے اچھے رویے اور اخلاق سے پیش آئیں۔ ان کے مسائل قانون کے مطابق حل کرنے کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔
ڈیوٹی پر جانے والے افسران و جوانوں کو انکی اپنی حفاظت کے لئے بُلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ دینے کے ساتھ ان کو پہننے کی بھی تلقین کریں۔ تھانہ کے ریکارڈ کو منٹین کرنے اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔
ایس ایس پی صاحب نے تھانہ کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔ اور سنتری تعیناتی کے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ھدایت کی ہے۔