محکمہ توانائی سندھ کول اتھارٹی کے ماہرین افسران پر مشتمل وفد چائنہ بھجوایا جائے گا۔ سید ناصر حسین شاہ
سندھ کول اتھارٹی کا وفد چائنہ کے جدید گیسی فیکشن پلانٹ کا جائزہ لے گا، وزیر توانائی سندھ
محکمہ توانائی سندھ کول اتھارٹی کے ماہرین افسران پر مشتمل وفد چائنہ بھجوایا جائے گا۔ سید ناصر حسین شاہ
کراچی: صو بائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ کول اتھارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں تھرکول بلاک ٹو کے کوئلہ کے سیمپل کی ساؤتھ افریقہ سے حاصل شدہ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے ماہرین کے مطابق کوئلہ گیسی فیکشن کے لیے انتہائی موزوں قرار دیا گیا ہے،کوئلے سے کھاد گیس اور ڈیزل حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تھر کا کوئلہ گیسی فیکشن کے ذریعے پاور جنریشن کے لیے موزوں ترین اور بہترین قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی سندھ کول اتھارٹی کے ماہرین افسران پر مشتمل وفد چائنہ بھجوایا جائے گا،سندھ کول اتھارٹی کا وفد چائنہ کے جدید گیسی فیکشن پلانٹ کا جائزہ لے گا کہ گیسی فیکشن کا عمل معاشی و کمرشل بنیادوں پر موزوں ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفد ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لے گا ،گیسی فیکشن کی صوبائی سطح پر پالیسی بنانے کے گزشتہ اجلاس کے فیصلے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیس یفیکشن کی صوبائی سطح پر پالیسی کے حوالے سے وزیر توانائی ناصر شاہ درپیش مسائل پر وفاق سے رابطہ کریں گے ۔اس موقع پر سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کاظم علی جتوئی اور ڈی جی سندھ کول اتھارٹی حق نواز شر نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
اجلاس میں سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کاظم علی جتوئی ،ڈائریکٹر جنرل سندھ کول اتھارٹی حق نواز شر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آصف منگی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے