Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی سربراہی میں کراچی کے قبرستانوں کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی غلام قادر تالپور اور دیگر متعلقہ حکام شریک

0

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی سربراہی میں کراچی کے قبرستانوں کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی سربراہی میں کراچی کے قبرستانوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی غلام قادر تالپور اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں قبرستانوں کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ضلع کیماڑی میں دو سو ایکڑ اراضی قبرستان کے لئے مختص کی گئی ہے۔ میئرکراچی کو ڈپٹی کمشنر کی بریفنگ، بہتمیئر کراچی جلد اس جگہ پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ شہر میں قبرستان کی جگہوں کی کمی کو پورا کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں نے اس حوالے سے نشاندہی بھی کی ہے ۔میئر کراچی شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments
Loading...