Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 4-5 افراد ڈاکوؤں کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ منیب وسیم

ایس ایچ اوز، ڈی ایس پی، اور آئ جی صاحب جواب دیں کہ کب تک ہم اپنے بھائیوں کو اس طرح سڑکوں سے اٹھاتے رہیں گے؟

0

کراچی شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 4-5 افراد ڈاکوؤں کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ منیب وسیم

کراچی: شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 4-5 افراد ڈاکوؤں کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اور یہ سب سندھ پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خود پولیس اہلکار یا تو ڈکیت نکلتے ہیں یا پھر جرائم پیشہ عناصر کے سربراہ۔

دو روز پہلے علاقہ شادمان ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے پرویز بھائ عرف گڈو بھائ کی عیادت کے موقع پر یو سی 2 فاروق اعظم کے وارڈ 1 کے کونسلر منیب وسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

منیب وسیم نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز، ڈی ایس پی، اور آئ جی صاحب جواب دیں کہ کب تک ہم اپنے بھائیوں کو اس طرح سڑکوں سے اٹھاتے رہیں گی؟ سی ایم صاحب آپ کا پروٹوکول کلچر ختم نہیں ہوتا، آپ کی عیاشیاں ختم نہیں ہوتیں اور عوام ترس رہی ہے، ان ڈکیتوں اور راہزنوں کے ہاتھوں لٹ رہی ہے۔

جو ٹاسک فورس قائم کر کے اور انٹیلیجنس نیٹورک کے ذریعے آپریشن آپ نے گٹکا ماؤا مافیا کے خلاف شروع کیا یے، اسکا آدھا بھی اگر آپ نے اس طرف کو دیکھ لیا تو کراچی سے جرائم ختم ہو جائیں گے۔

Comments
Loading...