خواجہ اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ
پولیس مقابلہ بابا موڑ کے قریب سیکٹر 4 میں ہوا
خواجہ اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ دو طرفہ فائرنگ
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک، پولیس مقابلہ بابا موڑ کے قریب سیکٹر 4 میں ہوا۔ گشت پر مامور پولیس ملازمان نے دوران گشت 2 موٹر سائیکل پر سوار 3 اشخاص کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا۔
ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے رشید عرف بابو ولد معین الدین، ذیشان عرف چھوٹو ولد تاج الدین اور اویس ولد ریاض کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل، 2 عدد موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد۔ ہلاک ملزمان کی باڈی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلحہ اور موٹر سائیکل کو علاقہ پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔