Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شاہراہِ بھٹو کے کورنگی کازوے برج جنکشن منصوبے کا دورہ

ملیر ندی میں ہونے کے باعث کورنگی کاز وے ہمیشہ دوران برسات ڈوب جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

0

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شاہراہِ بھٹو کے کورنگی کازوے برج جنکشن منصوبے کا دورہ۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کورنگی کازوے برج کے جنکشن کی تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ۔ کورنگی کازوے برج جنکشن میگا پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 1 ارب 89 کروڑ روپے ہے۔ سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات کے تحت کورنگی کازوے برج جنکشن زیر تعمیر ہے۔

سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ جنکشن پروجیکٹ میں چار لوپس اور چار سلِپ روڈز شامل ہیں۔ منصوبے کی مجموعی لمبائی 2.7 کلو میٹر اور مین کیریج وے کی لمبائی 741.656 میٹر ہے۔ سلِپ روڈز کی مجموعی لمبائی 1427.160 میٹر اور منصوبہ کا ابتک 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ منصوبے پر تعمیراتی کام یکم اکتوبر 2025 سے جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کورنگی کازوے برج جنکشن کے کام کو مزید تیزکیا جائے گا اور تعمیراتی کام تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کام کا معیار اور بروقت تکمیل شہریوں کے لیئے اہم ہے۔ ملیر ندی میں ہونے کے باعث کورنگی کاز وے ہمیشہ دوران برسات ڈوب جاتا ہے۔ اب شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں مشکلات نہیں ہوں گی۔ جب تک کام جاری ہے حفاظتی انتظامات اور متبادل راستوں کو مؤثر بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کو کراچی کی ٹریفک بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو جنکشن مکمل ہونے سے کورنگی، قیوم آباد اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ منصوبہ مکمل ہونے پر صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرنے کی ہدایت۔

Comments
Loading...