Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈیجیٹل مردم شماری ۔۔۔۔ نیا جال لایا پرانا شکاری۔ حافظ نعیم الرحمن

مردم شماری میں بہت عجیب انکشافات ہورہے ہیں۔ اس مردم شماری پر ہماری بہت ساری چیزوں کا انحصار ہوتا ہے

0

ڈیجیٹل مردم شماری ۔۔۔۔ نیا جال لایا پرانا شکاری۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں بہت عجیب انکشافات ہورہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا کام ہے کہ مسائل کو سمجھیں اور عوام کو آگاہ کریں۔ اس مردم شماری پر ہماری بہت ساری چیزوں کا انحصار ہوتا ہے۔ آخری مردم شماری 2017 میں ہوٸ۔ ایک کروڑ سات لاکھ کی آبادی کاؤنٹ ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2017 میں ن لیگ کی حکومت میں مردم شماری میں بے ضابطگیوں کا مسئلہ چلتا رہا۔ خانہ شماری صوباٸی حکومت کی مدد سے کی جاتی اس کے تحت مانٹینگ ہوتی۔ سب سے زیادہ جاگرداری اندرون سندھ میں ہے۔ پچھلی مردم شماری میں کراچی کے ساتھ بہت برا سلوک ہوا۔ نئی مردم شماری میں کہا گیا کہ غلطیاں نہیں ہوں گی۔ ٹیبلیٹ کی خریداری میں اتنا وقت لگا۔ ٹیبلیٹ کے زریعے جو ہوہی مردم شماری اس کی ایس او پی کہاں سے ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایس او پی کابینہ سے بنی۔ اسٹیک ہولڈر کے لیے راستہ نہیں بنایا کہ ڈیٹا چیک کریں۔ سوفٹویئر و ٹیبلیٹ کے مطابق عملے کو تربیت نہیں دی۔ صوبہ سندھ میں بھرتیاں سیاسی بنیاد پر ہوتی ہے۔ ٹیبلیٹ میں دیے گئے نقشے اسپارکو کے ہیں۔ ڈیجیٹل مردم شماری میں ہزاروں بالاک اڑا دے۔ ڈیٹا بھی لیک ہوجاتا، ایسا لگتا ہے سوچ سمجھ کر یہ سب کچھ کیا گیا۔ کراچی میں آدھے فیصد لوگ ایسے جن کا تعلق کراچی سے نہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایس او پی میں یہ بات ہونا چاہیے جو جہاں رہتا اس کو گنا جاٸے گا۔ ٩٠ فیصد ان کے مطابق مردم شماری مکمل ہوگئی ہے۔ کراچی کی آبادی کو پچھلی مردم شماری سے بھی کم دکھایا۔ رجسٹریشن جو لوگوں نے کرواٸی اس کو بھی روک دیا۔ سسٹم کام نہیں کرتا جو ار ٹی ایس میں ہوا تھا یہ وہی کام ہے۔ کراچی میں آبادی کو ایک کروڑ چالیس لاکھ بتایا۔ خانہ شماری 40فیصد گھروں کی نہیں ہوٸی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خانہ شماری جب مکمل نہیں کریں گے تو اثر مردم شماری پر پڑے گا ۔ ڈیسٹرک ایسٹ کو پچھتر کروڑ جاری ہوٸے اس میں عملے کو ٹرانسپورٹ دینا چاہیے تھا۔ ڈی سیز پی پی کے ہیں ان کے من پسند کے لوگ ہے۔ پیسے تو جاری ہوگئے مگر عملے کو جب ٹرانسپورٹ کے پیسے نہیں دیے جائیں گے تو کیسے مردم شماری ہوگی۔ ”ڈیجیٹل مردم شماری ۔۔۔۔ نیا جال لایا پرانا شکاری “۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فصلہ کیا ہے کہ اس مردم شماری کی تمام چیزوں کو اجاگر کریں۔ جو مانیٹرنگ سیل کا افتتاح کیا ہے اس کے تحت معلومات کریں خانہ شماری نہیں ہوٸی تو اندراج کرواٸیں۔ یہ کہتے ہے کہ آبادی ڈیڑھ کروڑ ہے۔ اس وقت کے الیکٹرک کے چونتیس لاکھ میٹر ڈومیسٹک لگے ہے۔ ایک گھر میں چار افراد کی فیملی رہتی ہے تو ایک الیکٹرک کا میٹر چلتا ہے۔ اس وقت کراچی میں تٸیس لاکھ ڈومسٹک میٹرز موجود ہیں۔ ایک گھر میں چار فیملی ریتی تو ایک گیس کا میٹر چلتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک میٹر پر بارہ سے پندرہ لوگ بنتے۔ نادرہ کا ڈیٹا نکالیں اس میں تین کروڑ سے کم ہو نہیں سکتا۔ امریکہ میں بین الاقوامی اداروں نے ریسرچ کی ہوٸی ہے۔ تین کروڑ سے کم آبادی تو نہیں ہے کراچی کی۔ سیاسی جماعتیں کیوں نہیں بات کرتے کراچی کے بارے میں۔ کراچی کی آبادی پر چھورا گھونپا جارہا ہے۔ مینڈیٹ لینے آجاتے ہے اور دیتے کچھ نہیں کراچی کو۔ ایکسپورٹ کراچی سے ہو ، ریوینیو کراچی دے۔

انہوں نے کہا کہ مگر اس شہر کے ساتھ یہ سلوک ہم برداشت نہیں کریں گے۔ مردم شماری مانیٹرنگ سیل ادارہ نور حق میں قاٸم کیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ مردم شماری کے حوالے سے شکایات کا اندراج کروائیں۔

Comments
Loading...