شادمان محلہ کمیٹی کی شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او فیض الحسن سے ملاقات عمرہ سے واپسی پر مبارکباد
محلہ کمیٹی کے ٹیم نے علاقہ میں سکیورٹی کے حوالے سے بھی بات کی۔
شادمان محلہ کمیٹی کی شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او فیض الحسن سے ملاقات عمرہ سے واپسی پر مبارکباد
کراچی : شادمان ٹاون محلہ کمیٹی کے لوگوں نے جن میں عمیر عثمانی، جاوید صدیقی، ریحان صاحب، عادل صاحب اور دیگر شامل تھے، نے شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او فیض الحسن صاحب سے شاہراہ نورجہاں تھانے میں ملاقات کی۔ سب سے پہلے محلہ کمیٹی نے ایس ایچ او فیض الحسن صاحب کو عمرہ سے واپسی پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں علاقہ کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ ایس ایچ او فیض الحسن صاحب نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کے علاقہ میں پولیس کا گشت بڑھائیں گے۔
