Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

غذائیت کی کمی اور چھوٹے قد کے بچوں کے مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں۔ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یونائٹیڈ نیشن ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشیاما کی ملاقات

0

غذائیت کی کمی اور چھوٹے قد کے بچوں کے مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں۔ مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یونائٹیڈ نیشن ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشیاما کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیئرمین پی اینڈ ڈٰ نجم شاہ اور سیکریٹری رحیم شیخ بھی اجلاس میں شریک۔ ملاقات میں صوبے میں فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال۔ صوبے بھر میں خوراک کے گدام قائم کرنے پر اتفاق۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ غذائیت کی کمی اور چھوٹے قد کے بچوں کے مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں۔ ہم بچے کی پیدائش سے لیکر 2 سال تک اس کی ضروری خوراک دینے کو یقینی بنائینگے۔ بچے کی ماں کی صحت کا بھی مناسب انتظام کیا ہے۔ سندھ حکومت کا سوشل پروٹیکشل پروگرام 15 اضلاع میں شروع کیا ہے۔ 3 ملین سے زائد خاندانوں سے تعاون کیا جارہا ہے۔

یو این ڈبلیو ایف پی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر حکومت کو انتظام کرنا ہوگا۔ سندھ حکومت کسی بھی قدرتی آفات کا مقابلا کرنے کیلئے اپنا بندوبست رکھے۔ سندھ حکومت اگلے 5 سالوں کا فوڈ سکیورٹی پلان بنائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے بذریعہ پی ڈی ایم اے کافی انتظامات کئے ہیں۔ ہر دوسرے سال شدید بارشوں یا سیلاب کے حساب سے متعلقہ محکموں کو تیار رکھا ہے۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر پر بھی بات چیت کی گئی۔ دو لاکھ گھر تعمیر ہوچکی ہے۔ نجی شعبہ بھی گھروں کی تعمیر میں آگے آرہا ہے۔ سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت حاملہ خواتین، ماں اور بچے کی بھی اسپتال کے ذریعے چیک اپ اور سپلیمینٹس فراہم کر رہے ہیں۔

Comments
Loading...