Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔ شازیہ مری

شازیہ مری کی موجودہ صورتحال پر میڈیا سے بات چیت۔

0

یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔ شازیہ مری

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان پر یقین رکھتے ہیں وہ ان کی فرمائش پر سڑکوں پر نکلیں ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری نیب نے کی ہے۔ نیب ایک خدمختار ادارہ ہے۔ انہوں نے اپنی جو بھی کاروائی کی ہے اس کا دفعہ وہ خود کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے ان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف والے چاہیں تو اس پر قانونی چارہ گوئی کرسکتے ہیں ان کا حق ہے۔ عمران خان کو حراست میں لیا گیا ہے تو ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی عجوبہ ہوگیا ہے اور اب پاکستان کی خیر نہیں ہے۔ جا کہ بہت ہی افسوس ناک بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیس کی تفصیل نیب کے پاس موجود ہے جس میں جیسے پیشرفت ہوگئی آپ کے سامنے آئے گی۔ اس پورے کیس میںان کی بیوی بھی شامل ہیں۔ آپ اس سے پوچھیں جس نے بغیر کسی وجہ کے 90 دن گزاریں ہیں۔

آصف علی زرداری نے بغیر کسی الزام کے 12 سال قید میں گزاریں۔ ہم نے بہت ساری چیزیں جھیلی ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں آپ بے گناہ ہیں تو آپ قانونی چارہ گوئی کیجئے۔ لیکن یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ پوری دنیا گرفتار ہوسکتی ہے لیکن عمران نیازی نہیں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ پر ہے، جس محترمہ بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ تو لوگوں میں غم و غصہ تھا۔ ایسی صورت حال میں جب لوگوں نے ردعمل دیا تو دوسروں نے اس کا فائدہ بھی اٹھایا۔ اوسی وقت جیسے ہی پاکستان کے خلاف نارہ لگا۔ تو آصف علی زرداری نے اس نارے کو نامنظور کرتے ہوئے پاکستان کھپے کا نعارہ لگایا۔ جس شخص کا سب سے بڑا نقصان ہوا، جس کے بچوں کا نقصان ہوا۔ جس کی جماعت اور کارکنان کو نقصان ہوا تھا۔ کیا وہ چاہتا تو اس پوری منفی صورتحال کو اپنے حق میں استعمال نہیں کرسکتا تھا؟

انہوں نے کہا کہ ہم تو لاشعیں اٹھانے کے بعد بھی کہتے ہیں کہ پاکستان کھپے اور آپ پاکستان کے لئے ایسی سوچ رکھتے ہیں۔ ملک ہے تو ہم ہیں۔ یہ ملک ہے تو جماعتیں ہے۔ یہ ملک ہے تو جمہوریت ہے اور یہ ملک ہے تو سیاست ہے۔ یہ ملک ہماری ریڈ لائین ہونی چاہیئے کوئی شخص نہیں۔

Comments
Loading...