Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد کی صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری سے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات

ایم کیو ایم وفد میں سید مصطفٰی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے، ترجمان ایم کیو ایم

0

خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد کی صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری سے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات

کراچی : کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد کی صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری سے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات۔ ایم کیو ایم وفد میں سید مصطفٰی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلی سندھ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی بحران اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا گیا۔ ایم کیو ایم وفد کا سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر صدر مملکت سے شدید تشویش کا اظہار۔ وفد کی جانب سے اسٹریٹ کرائم میں لوگوں کی قیمتی جان و مال کے ضیاع پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ایم کیو ایم وفد کی صدر مملکت سے کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی درخواست۔ ایم کیو ایم، پاکستان خصوصاً سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر سطح پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

Comments
Loading...