نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اِسلام نے مزدور و مالکان کے حقوق و فرائض کو بھی واضح طور پر بیان کردیا ہے اور ہر ایک کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائی میں ذرا برابر بھی کوتاہی نہ کریں۔ اِسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوگی کہ شریعتِ مطہرہ نے صدیوں پہلے ظلم کی چکی میں پسے ہوئے مزدوروں کو اُن کا جائز حق دیا اور مالکان کو پابند کیا کہ مزدوروں کو کم تر نہ سمجھیں، جب کسی مزدور سے کام لیا جائے تو اُس کا حق فوراً دے دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ مزدوروں کو بہ مشکل دال روٹی میسر ہوتی ہے جب کہ مالکان کے ایک وقت کے کھانے پینے کا بل مزدوروں کی پوری تن خواہ کے برابر ہوتا ہے۔ مزدور بہ مشکل سال میں ایک مرتبہ نئے کپڑے سلوا پاتا ہے اور کئی تو ایسے بھی ہیں، جنہیں سال ہا سال نئے کپڑے نصیب نہیں ہوتے، اِس کے برعکس سرمایہ دار روزانہ نئے کپڑے زیبِ تن کرتا ہے۔ شریعت کا منشاء یہ ہے کہ مزدوروں کی تن خواہ اتنی ہونی چاہیے کہ جس سے ان کی بنیادی ضرورتیں آسانی سے پوری ہوسکیں۔
آخر میں انہوں نے ایک شعر سناتے ہوئے کہا کہ
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات