Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی تیاری مرتب کرلی

اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے اینٹی تھیفٹ سیل سمیت دیگر متعلقہ افسران کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس فوری طور پر مسمار اور غیر قانونی کنکشن منقطع کیے جائیں کیونکہ شہریوں کے حصے کا پانی کسی کو بھی چوری کرنے کی اجازت نہیں دینگے

0

مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی تیاری مرتب کرلی

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی تیاری مرتب کرلی، اس ضمن میں سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے این ای کے اولڈ پمنگ اسٹیشن سے صبا سنیما اور گلشن معمار احسن آباد پر واقع واٹر بورڈ کی 84 انچ ڈایا لائن کا مکمل معائنہ کرکے لائن میں موجود تمام غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے اینٹی تھیفٹ سیل سمیت دیگر متعلقہ افسران کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس فوری طور پر مسمار اور غیر قانونی کنکشن منقطع کیے جائیں کیونکہ شہریوں کے حصے کا پانی کسی کو بھی چوری کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، سی ای او واٹر بورڈ نے کہا پانی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے اثرات آئندہ آنے والے وقت میں واضح نظر آئیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پانی چوری میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے اس لیے پانی چوری میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر عمران عبداللہ، عامر خان، تنویر شیخ، صدیق تنیو، عبدالعزیز، مشتاق احمد، حسنین عباس سمیت دیگر واٹر بورڈ حکام انکے ہمراہ تھے۔

Comments
Loading...